نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیو یارک میں ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ، ملعون رشدی کو حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کیلئے سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا، ملعون کی چاقو کے وار سے ایک آنکھ ضائع، جگر پر بھی زخم آئے، بازو کی نسیں بھی کٹ گئیں۔ملعون سلمان رشدی پر حملہ ہادی ماتر نے کیا، حملہ آور ہادی ماترکا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔
ملعون سلمان رشدی کےجگر پر بھی زخم آیا جبکہ پیٹ اورگردن پر بھی زخم آئے ہیں، ملعون سلمان رشدی بولنے اور بات کرنے سے بھی قاصر ہے،طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت انتہائی خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔
پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔