ماسکو( پاک ترک نیوز) نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کردی ہیں۔نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے کے باوجود کہ ملک میں ریاستی حمایت یافتہ چینلز کی فراہمی کمپنی کیلئے لازمی ہے۔