لاہور (پاک ترک نیوز) معروف سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اگر کسی صارف کا اکائونٹ کسی نے استعمال کیا تو اصل اکائونٹ ہولڈر سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں، یہ ٹیسٹ فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں موجود صارفین تک محدود رہے گا۔
نیٹ فلکس کا کہنا ہے اسٹینڈرڈ اور پریمیم صارفین کے ذیلی اکائونٹس شامل کر سکیں گے جو ان کے ساتھ نہیں رہتے ہر استعمال کرنے والے کی اپنی پروفائل اور پاس ورڈ ہو گا جو مناسب قیمت پر دستیاب ہو گا۔
کمپنی کے مطابق ہم پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی نہیں لگا رہے تاہم جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں ادائیگی کرنا ہوگی۔پاس ورڈ شیئر کرنے سے ہماری نئی سیریز اور فلموں کے لیے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر نیٹ فلکس ایسا کرتی ہے تو بہت سے صارفین اسے چھوڑ دیں گے۔