نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 50پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 3 ماہ کے لئے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ ریلیف پیکج لینے والے صنعتی صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#light#nepra#PakTurkNews#septemberPrice