اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نیپرا نے بجلی 2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 29ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔