نیپرا نے بجلی 99پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی ۔ نیپرا نے بجلی 99پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا نے مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ، فیصلہ نوٹفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔
دوسری جانب حکومت نے منی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ایسے میں بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔

 

#bills#light#nepra#PakTurkNews