واٹس ایپ نے ’’ انڈو‘‘ کا آپشن دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف میسنجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا اور انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے ۔صارفین نئے فیچر سے فوری طور پر ایسی سٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو سٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔انڈو بٹن کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی سٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر میں اب ریپلائی کے بغیر صارفین میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی تحریر کی ضرورت نہیں ہو گی۔فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ  فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔واضح رہے سٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب  یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

#PakTurkNews#socialmediaWhatsApp