واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی

 

سان فرانسسکو(پاک ترک نیوز) معروف پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی، واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد بڑھا کر 512 کردی۔اب واٹس ایپ میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
ایپ واٹس ایپ نے مئی 2022 میں ری ایکشنز فیچر متعارف کرانے کے ساتھ گروپ چیٹ اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
واٹس ایپ صارفین اب کسی گروپ میں 256 کی بجائے 512 افراد کو شامل کرسکتے ہیں، یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں ان تمام صارفین کو دستیاب ہے جن کا واٹس ایپ اپ ٹو ڈیٹ ہے۔
اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں تو ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں،اس مینیو میں کری ایٹ گروپ کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے کانٹیکٹس میں سے ایک یا 2 کے ناموں کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے پر اوپر نیو گروپ کی ہیڈنگ کے نیچے لکھا آئے گا کہ 512 میں سے کتنے اراکین کو آپ سلیکٹ کرچکے ہیں۔
ویسے تو ٹیلیگرام کے ایک گروپ میں 2 لاکھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے مگر واٹس ایپ میں طویل عرصے سے ایک گروپ کی حد 256 اراکین تھی، تو یہ نیا اضافہ یقیناً مقبول گروپس کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

 

#admin#group#PakTurkNews#sanfransiskoWhatsApp