واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کئے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت

لندن(پاک ترک نیوز) معروف ایپ واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کئے بغیر آپ اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں ۔ اس سے قبل پہلے مطلوبہ نمبر فون بک میں محفوظ کر کے پیغام بھیجا جا سکتا تھا ۔
اس کیلئے سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ یہ طریقہ اس سے قبل کمپنیاں اور آن لائن سٹور استعمال کرتے ہیں لیکن اسے آپ بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
پہلا طریقہ بذریعہ ویب سائٹ
فون براؤزر یا کسی بھی اچھے براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کیجئے۔ ان میں ccc کا مطلب ملکی (کنٹری) کوڈ لکھیں لیکن + نشان ٹائپ نہ کریں بلکہ اس طرح لکھیں گے۔ مثلاً پاکستان کا کوڈ 92 ہے تو اس طرح لکھیں۔
https://wa.me/923006xxxxxx ٹائپ کرکے نمبر پورا لکھیں لیکن کوئی ڈیش یا بریکٹ وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔ آپ براؤزر میں بار بار استعمال کرنے کے لیے اسے بک مارک بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد واٹس ایپ آپ سے چیٹ بٹن جاری (کنٹینیو) کرنے کو پوچھے گا۔ اسے دباتے ہی واٹس ایپ کی ایپ کھل جائے گی اور اب آپ کال کرسکتے ہیں، ٹیکسٹ کرسکتے ہیں یا پھر وائس میسج بھی بھیج سکتے ہیں۔
دوسرا طریقہ بذریعہ ’واٹس ڈائریکٹ‘ اور’کلک ٹو چیٹ‘ ایپس کی بدولت اس پورے عمل کو خودکار بنایا جاسکتا ہے۔ بس آپ کو کوئی ایک ایپ اتارنا ہوگی۔ یہ دونوں ایپس بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔
انسٹالیش کے بعد ایپ کھولیں اور درست کنٹری کوڈ کے ساتھ نمبر شامل کریں اور فوری طور پر ڈیوائس اجازت نامے کے ساتھ واٹس ایپ استعمال کریں۔
لیکن خود دنیا بھر کے صارفین بھی واٹس ایپ سے اس کا سادہ طریقہ یا فیچر شامل کرنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واٹس ایپ اسے کب شامل کرتا ہے۔

#call#message#PakTurkNewsWhatsApp