ورلڈ بینک کا افغانستان کی 50کروڑ ڈالر امداد بحال کرنے کا فیصلہ 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50کروڑڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان آج افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کو جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔

ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی حکام اور اقوام متحدہ کی حالیہ ملاقاتوں میں افغانستان کے فنڈز میں سے کچھ رقم جاری کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی جس کے بعد عالمی بینک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منجمد امدادی فنڈ سے 500 ملین ڈالر تک کی رقم کی فراہمی پر کام کا آغاز کیا ہے۔

 

#funds#PakTurkNews#unitednation#worldbankafghanistanAmerica