مکہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کیلئے مکہ مکرمہ سے مدینہ روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کے موقع پر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہ گئے۔
گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیرِ اعظم کا مدینہ منورہ میں استقبال کریں گے۔وزیرِ اعظم آج مسجدِ نبوی میں روضہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ میں صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے بعد وفد کے ہمراہ واپس پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔