وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آج سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آج سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ تین روزہ ہو گا ۔شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم اعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ملاقاتوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہو گی ۔وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹوزرداری،خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف،سالک حسین، مفتاح اسماعیل اورمحسن داوڑ شامل ہیں۔

 

#islamabad#madina#PakTurkNews#saudiarabia#shahbazsharif