وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ پہنچ گئے

 

نوشہرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کییلئے نوشہرہ پہنچ گئے، اس موقع پر وزیراعظم کوسیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر پربفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پل پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اورریسکیو کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔

#flood#floodarea#noshera#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif