وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

کوئٹہ(پاک ترک نیوزض وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ روانہ ہوگئے جہاں وہ خشنوب خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ این ڈی آیم اے چئیرمین نے وزیراعظم کو ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء سردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیرِمملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اورچئیرمین این ڈی ایم اے اخترنواز بھی ہمراہ ہیں۔

#flood#floodarea#marayamaurangzaib#ndma#PakTurkNews#pmln#primeminister#quetta#shahbazsharifbalochistan