مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کیلئے پہنچے تو بیت اللہ خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے ، نوافل ادا کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور سیکیورٹی حصار میں وفد نے طواف کیا۔بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور امت مسلمہ ، ملکی استحکام، ترقی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، شاہ زین بگٹی، مفتاح اسماعیل، خواجہ آصف اور محسن داوڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ ادا کی ، سعودی حکومت کی ہدایت پر وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے روضہ رسول ﷺ کے اندر درود و سلام پیش کیا۔