وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے

اسلا م آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے ۔دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔
ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے میاں شہباز شرف کا آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

#maryamaurangzaib#PakTurkNews#pmshahbaz#primeminister#shahbazsharifPM