لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ، عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔
دوسری جانب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصروف ہیں، جبکہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کے باعث احتساب عدالت لاہور پیش نہیں ہونگے۔