وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم دفاعی حکام اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

@imrankhan#armychief#pakturknwes#primeminister