وزیراعظم عمران خان کل 3روزہ دورے پر چین جائیں گے 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کل 3روزہ دورے پر چین جائیں گے ۔چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان، سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

@imrankhan#China#PakTurkNews#winterolympicsPakistan