وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک سفر سے روک دیا 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےوزراء کو بیرون ملک سفرسےروک دیا۔وزیراعظم نے ملک کو معاشی بحرانوں کے باعث وزرا کو تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کومختلف چیلنجزدرپیش ہیں۔ وزرا اس عرصے میں بیرون ملک دورے نہ کریں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 3ماہ میں درپیش چیلنجزسےنمٹنےکاہدف ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان نے وزرکو بیرون ملک دوروں سے روک دیا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے اس دوران وزرا بیرون ملک سفر نہ کریں ۔

@imrankhan#PakTurkNews#primeministerPakistan