اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز، نگران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پنجاب سے سینئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔ پنجاب کی سیاست میں اہم فیصلہ متوقع ہے ۔
وزیر اعظم سے رہنماوں کی ملاقات میں پنجاب کےسیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی۔نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔
میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق نمبرگیم کے بارے میں بریف کریں گے۔
یا رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعدعمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب مقرر کیا گیا تھا۔