وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،اسد مجید بھی شریک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شریک ہیں۔ اجلاس میں اسد مجید بھی شریک ہیں ۔
اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس پیش کر دیئے گئے جبکہ گزشتہ اجلاس کے بعد کا جاری کردہ اعلامیہ بھی پیش کر دیا گیا۔اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید سائفر پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں دفترخارجہ کے حکام بھی شریک ہیں اور اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز سائفر کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

#asadmajeed#islamabad#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif