پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا یا نہیں ،کنفیوژن برقرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا یا نہیں ابھی تک کنفیوژن برقرار، ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو ہو گا۔
پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج طلب کیے جانے والا اجلاس کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، آفیشل لیٹر جب تک جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آڈر رہے گا۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا تھا۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کیا گیا۔

 

#chiefministerpunjab#Lahore#PakTurkNews#punjab#punjabassambly