اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔
ٹوئٹر پربیان میں وزیراعظم کا نے کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپر عوام کو منتقل کیا۔