لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی سکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرزکو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ ان کے نائب کپتان شاداب خان ہونگے ۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق شامل ہیں۔
خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔
تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔