ٹائیگر ووڈز نے ایل آئی وی گالف سیریز میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز)
گولف کےنامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے سعودی حمایت یافتہ ایل آئی وی گالف انویٹیشنل سیریز میں شامل ہونے کے لیے700-800 ملین ڈالر کی ممکنہ پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
بریک وے سرکٹ کے سی ای او گریگ نارمن کے مطابق ٹائیگر ووڈز کو یہ پیشکش اس وقت کی گئی تھی جب انہیں متنازع سیریز کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔
دو بار کے عالمی فاتح نارمن نے گذشتہ رات امریکی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ "یہ نمبر میرے سی ای او بننے سے پہلے موجود تھا۔ جی ہاں، اس لیے یہ نمبر اب بھی موجود ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر ایک وقت کو آگے لے کانے والی شخصیت ہے۔ تو، یقیناً، آپ کو بہترین میں سے بہترین کو دیکھنا پڑے گا۔ میرے سی ای او بننے سے پہلے انہوں نے اصل میں ٹائیگر سے رابطہ کیا تھا۔ جس میں انہیں یہ پیشکش کی گئی تھی ،جو اب بھی موجود ہے
ایل آئی وی گالف نے سیریز کے لیے کئی مارکی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے، جن میں فل میکلسن، ڈسٹن جانسن اور برائسن ڈی چیمبیو شامل ہیں۔ لیکن 15 بار کے عالمی چمپئین ٹائیگر ووڈز نے پی جی اے ٹور کے لیے اس سیریز کو ٹھکرادیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق عالمی نمبرایک نے گزشتہ ماہ کے برٹش اوپن سے پہلے کہا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کے ایل آئی وی سیریز میں شامل ہونے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں ۔اورمجھے لگتا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے اس سے منہ موڑ لیا ہے جس نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔

#britishopen#golf#losangles#PakTurkNews#tigerwoodAmericacourt