ٹائیگر ووڈز گالف کے یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے

بروکلین (پاک ترک نیوز)
ٹائیگر ووڈز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کریں گے۔کیونکہ وہ ابھی تک جسمانی طور پر اسکے لئے تیار نہیں ہیں۔
ووڈ نے اپنے ٹویٹر پر کہاہے کہ انہوں نے پہلے ہی یو ایس جی اے (یو ایس گالف ایسوسی ایشن) کو مطلع کیا تھا کہ وہ اس سیزن کے یو ایس اوپن جو 16-19 جون کو بروکلین، میساچوسٹس میں شیڈول ہے میں حصہ نہیں لیں گے۔ کیونکہ بڑے ٹریفک حادثے کے بعد انکےجسم کو بڑی چیمپئن شپ کے لیے مضبوط ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ماہ آئرلینڈ میںکھیلے جانے والے جے پی میکمانس اوردی اوپن ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوجاؤں گا۔
ٹائیگر ووڈز نے اپنے کیرئیر میں کل 15 بڑی چیمپئن شپ جیتی ہیں، جن میں 2000، 2002 اور 2008 میں تین یو ایس اوپن ٹائٹلز شامل ہیں۔ وہ سب سے زیادہ 18 بڑے ٹائیٹل جیتنے والےجیک نکلوس سے تین ٹائیٹل پیچھے ہیں ۔جبکہ پی جی اے ٹور کی 82 ہمہ وقتی فتوحات کے ساتھ، ووڈز اور گولف کے لیجنڈ سیم سنیڈ فتوحات کی برابر تعداد کے حامل ہیں۔

#broclane#golf#PakTurkNews#tigerwood