لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز دنیا کے مہنگے ترین اداکار بن گئے ۔ انہو ں نے فلم ٹاپ گن کیلئے 23روپے کے قریب معاوضہ لیا ۔60 سالہ ٹام کروز نے نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے سٹار ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں، جس کے تحت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت ، اسٹریمنگ کی آمدنی سے اربوں کا منافع کمایا۔
ٹاپ گن دنیا بھر میں پیراماؤنٹ کی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کمانے والی سب سے بڑی فلم ہے، جبکہ ٹام کروز کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا۔ٹاپ گن نے ملکی باکس آفس پر 600 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی تاریخ کی 12ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فہرست میں ول اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 8 ارب روپے کی ڈیل کی۔سمتھ نے آج تک سب سے زیادہ معاوضہ 2012 کے مین ان بلیک 3 کے لیے لیا، جو 100 ملین ڈالر تھا۔
ول سمتھ کو جون 2020 میں 35 ملین ڈالر میں ایکشن تھرلر فلم ایمنسیپیشن میں اداکاری کے لیے سائن کیا گیا، تاخیر کا شکار ہونے کے بعد یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔