ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد ملازمین فارغ کردیئے

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ٹوئٹر نے بھارت میں 90فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد کمپنی سے ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت میں ٹوئٹر نے اپنے 90فیصد ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا ۔
نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے اب صرف 12 کے قریب ملازمین رہ گئے ہیں۔
بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر سے لوگوں کو فارغ کیے جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح طور پر لفظ ’ پیروڈی‘ نہ لکھنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

#banglore#elonmusk#layoff#mumbai#newdelhi#PakTurkNews#worldrichestmanindiatwitter