سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر 44ارب ڈالر میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسلک کو فروخت کرنے کی حتمی منظوری دیدی گئی۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے۔
اگرچہ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتیں ایلون مسک کی تجویز کردہ قیمت سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر یہ ڈیل فوری طور پر مکمل ہوجاتی ہے تو کمپنی کو ایک شیئر پر 15.22 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔