لاہور(پاک ترک نیوز) معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے کا اعلان کردیا ۔گاڑی اسی دہائی کے آخر میں لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔
معروف کار ساز کمپنی کا جاپانی سپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔
مشترکہ طور پر بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے آخر میں کی جائے گی۔ٹویوٹا اور جاپان کی اسپیس ایجنسی معاہدہ کے تحت چاند گاڑی کے ذریعے چاند کی سطح کا جائزہ لینے کے مشن پر کام شروع کیا گیا ہے۔
لونر کروزر پروجیکٹ کے سربراہ ٹکاؤ ساٹو کا کہنا تھاکہ یہ گاڑی اس خیال پر مبنی ہے کہ لوگ بحفاظت گاڑی میں کام کر سکیں، کھا سکیں، سو سکیں اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ کر سکیں اور ایسا ہی بیرونی خلا میں کیا جاسکے۔
ساٹو کا کہنا تھا کہ خلا میں جا کر ہم شاید ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر ٹیکنالوجی اتنی جدید کرنے کے قابل ہوجائیں جو انسانی زندگی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔