ٹویوٹا 2021میں بھی دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی ٹویوٹا موٹر کمپنی نے کہا ہےکہ اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اسے مسلسل دوسرے سال کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بناتا ہے اور اسے اپنے قریبی حریف جرمنی کے والوو سے مزید آگے کرتا ہے۔
کارساز کمپنی نے ہفتہ کے روزکہا ہےکہ 2021 میں 10.5 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں، جن میں ڈائی ہاٹسو موٹرز اور ہینو موٹرز سے منسلک گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
اس کا موازنہ اسی مدت میں ووکس ویگن کے فراہم کردہ 8.9 ملین گاڑیوںسے ہے، جو 2020 کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے اور 10 سالوں میں اس کی سب سے کم فروخت کے اعداد و شمار ہیں۔
کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران سیمی کنڈکٹرز کی کمی نے سپلائی چین میں خلل ڈالا جس نےکار سازوں کو پیداوار کم کرنے پر مجبور کیا اور نتیجتاً کنزیومر الیکٹرانک ڈیوائسز بنانے والوں کے درمیان کلیدی اعدادوشمارکے لیے مسابقت بڑھ گئی ہے۔
تاہم جاپانی کمپنی نے دیگر کار سازوں کے مقابلےمیں اس وبائی مرض کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا ہے کیونکہ اس کی گھریلو مارکیٹ، جاپان اور ایشیا کے کچھ حصے یورپ کے مقابلے میں وبا سے کم متاثر ہوئے ہیں۔
ٹویوٹا جو عموماً 9 فروری کو تیسری سہ ماہی کی آمدنی کے حسابات جاری کرتی ہے، نے کہا ہے کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری سال میںکووڈ۔19سے منسلک رکاوٹوں کی وجہ سے پیداواری ہدف 9 ملین گاڑیوں سے کم رہ سکتاہے۔

#pakturknwes#tokyoCarsJapanToyota