ٹوکیو (پاک ترک نیوز)معروف جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اپنا آپریٹنگ سسٹم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے خود مختار ڈرائیونگ جیسے جدید آپریشنز کو سنبھالنے کے قابل ہو گا۔برقی موٹروں اور بیٹریوں کے انتظام سے لے کر خود مختار ڈرائیونگ، تفریح اور نیویگیشن جیسے معاون افعال تک سافٹ ویئر اب گاڑیوں میںاہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹویوٹا کا آٹو موٹیو سافٹ ویئر پلیٹ فارم آرین جرمن حریفوں، ووکس ویگن اور ڈیملر کا مقابلہ کرے گا، جس میں ووکس ویگن اپنے سافٹ ویئر پر کام کر رہا ہے اور ڈیملر اپنی مرسیڈیز بینز متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ٹویوٹا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی کار ساز کمپنی کا مقصد 2025 تک اپنی گاڑیوں میں آپریٹنگ سسٹم کو شامل کرنا ہے، اور مستقبل میں اسے سوبروجیسے ملحقہ اداروں کے لیے دستیاب کرنے کا منصوبہ ہے۔جبکہ ٹویوٹا دیگر کار مینوفیکچررز اور الیکٹرک یا سیلف ڈرائیونگ کاروں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹم جسے آرین کا نام دیا گیا ہے کو دستیاب کرانے کے لیے لائسنسنگ ماڈل پر غور کر رہی ہے۔