ٹک ٹاک نے ناپسندیدہ مواد کو ہٹانے کیلئے قواعد میں نئے اپ ڈیٹس متعارف کروا دئیے

لندن (پاک ترک نیوز)ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کنندگان کے لئے زیادہ محفوظ ، قابل اعتماد ، نفرت انگیزی سے پاک اور صاف ستھرا بنانے کے لئے اپنی کمیونٹی گائید لائنز میں نئے اپ ڈیٹس متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے سربراہ کورمک کینن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ صارفین کے لیے شفافیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماڈریٹرز کے لیے واضح کرنے کی غرض سے اپنے قواعد کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں تاکہ ناپسندیدہ مواد کو ہٹانا یقینی بنایا جا سکے۔
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اپ ڈیٹ کے ایک حصے کے طور پر اب کچھ خطرناک کارروائیوں اور چیلنجوں کے خطرے کو زیادہ واضح طور پر نوٹ کیا جائے گا۔ جیسے کہ خودکشی کا ،دھوکہ دہی کا مواد، اور پلیٹ فارم پر قابل ذکر تخلیق کاروں کی نئی ویڈیوز جو دوسروں کو "رکنے، سوچنے، فیصلہ کرنے کی تاکید کرتی ہیں۔اور دیکھنے والوں کو گمراہ کرنے کا موجب بنتی ہیں۔اسی طرح بے وقت کے کھانے اور اس کے نتیجے میں پیٹ خرابی کی ادویات کی تشہیرپر پابندی لگائی گئی ہے ۔ اب پلیٹ فارم پر ممنوعہ نفرت انگیز نظریات بشمول غلط جنس یا بدسلوکی پر زیادہ واضح نظررکھی جائے گی۔
کینن نےمزید کہا کہ ہماری کمیونٹی کی شفافیت ہمارے لیے اہم ہے، اور یہ اپ ڈیٹس رویے اور مواد کی ا ن ا قسام کو واضح کرتے ہیں جو ہم اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیں گے یا ممبران کے لیے "فار یو” فیڈ میں تجویز کے لیے نااہل کر دیں گے۔

#PakTurkNews#tiktokLondon