ٹیلی نار پاکستان سے جانے کیلئے نہیں آیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سیلولر کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے لائسنس کی تجدیدکردی ہے ۔
ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ نے پی ٹی اے کے ساتھ تجدید شدہ لائسنس پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ لائسنس کی تجدید کا یہ عمل 2019 سے رکا ہوا تھا ۔
تجدید شدہ لائسنس میں کوریج اور سروس کے معیار کے حوالے سے اضافی شرائط و ضوابط شامل کیے گئے ہیں جو پاکستان میں سپیکٹرم کی حالیہ نیلامی کے دوران مقرر کئے گئے ہیں،۔
لائسنس کی تجدید 449.2 ملین امریکی ڈالر کی قیمت پر 15 سال کے لیے کی گئی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان پہلے ہی لائسنس کی تجدید کی فیس اور قابل اطلاق مارک اپ کی مد میں 333.64 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کرچکا ہے۔

pak turk newsptatelenorپاک ترک