ٹیلی گرام نے ترجمہ کی سہولت فراہم کردی

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) نئی موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے صارفین کیلئے میسج کا ترجمہ کرنے کا منفرد فیچر متعارف کروادیاہے۔معروف ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کیلئے مجموعی طور پر 4فیچرز متعارف کروائے ہیں ۔
ترجمہ کے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو سیٹنگز میں جاکر لینگویج کے آپشن میں اپنی پسندیدہ زبان کا انتخاب کرنا ہوگا، جس میں وہ پیغام پڑھنا چاہتا ہے۔ٹرانسلیشن فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا جبکہ اگلے مرحلے میں اسے آئی او ایس 15 پلس ورژن کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔
فیچر ان ایبل کرنے کے بعد صارف جب کسی پیغام کو کلک کرے گا تو وہاں ٹرانسلیشن کا آپشن آجائے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد ترجمے کو باآسانی پڑھا جاسکے گا۔اس سے قبل صارفین کسی بھی پیغام کا ترجمہ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر یا پھر گوگل کی خدمات حاصل کرتے تھے۔
علاوہ ازیں ٹیلی گرام نے میسج ری ایشن، تھیم کیو آر کوڈ اور ٹیکسٹ چھپانے کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

#application#message#PakTurkNews#telegram