ٹینس کی عالمی نمبر1 کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

برسبین (پاک ترک نیوز)ٹینس کی عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے نہ صرف اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے بلکہ کھیل کی دینا کو بھی چونکا دیا ہے۔
25 سالہ نوجوان کھلاڑی نےایک روز قبل پیشہ ورانہ سرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر نے کے بعد آج جمعرات کو اپنی پہلی پریس بریفنگ میں کہا کہ اس نے ٹینس کواپناسب کچھ دے دیا تھا۔ اور اب وہ ریٹائر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بارٹی نے کہا کہ وہ اب وہ سب کچھ لوٹانا چاہتی ہےجو اسے معاشرے نے دیا ہے
اس نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ـ”میں ہمیشہ سے دوسرے طریقوں سے سماج میں زیادہ حصہ ڈالنے کا وقت حاصل کرنا چاہتی تھی اور اب میرے پاس یہ موقع ہے۔”اور یہ وہی ہے جو میرے اندر کو روشن کرتا ہے۔
اس نے کہا کہ وہ خاص طور پر ساتھی مقامی آسٹریلوی باشندوں کو چھوٹی عمر سے ہی "کھیل میں آنے کا زیادہ موقع” فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لئے بہت پرجوش ہے۔

#AshleighBarty#Brisbane#PakTurkNews#tennis