ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے بنگلادیش ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

دبئی(پاک ترک نیوز) دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں آسٹریلیا نے بنگلادیش اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، آسٹریلیا نے بنگلا دیش کا 74 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کرلیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، بنگلہ دیش کے اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے ۔ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلا دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، اوپنر محمد نعیم 17، کپتان محموداللہ17 اور شمیم حسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 82گیند قبل ہی حاصل کرلیا جس سے گروپ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی۔شیمرون ہیٹمیئر 81 اور نکولس پورن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس گیل 1، ایون لیوس 8، رسٹن چیس 9، آندرے رسل 2، کیرون پولارڈ 0، جیسن ہولڈر 8 اور ڈیوائن براو نے 2 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پتھم نسانکا نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، پریرا 29 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کا شکار بنے۔
پتھم نسانکا اور چرتھ اسالانکا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، نسانکا 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور اسالانکا 68 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ داشن شناکا نے 25 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈیوائن براو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

#abudhabi#australia#bangladash#cricket#Srilanka#t20worldcup#westindies