ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ کے 158رنز کا تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

میلبورن (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 158رنز کا تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک رنز بنا لیا ہے ۔ انگلش کپتان جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ جوس لٹلی نے آئر لینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں آئر لینڈ نے 19ویں اوورمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 157رنز بنائے تھے۔
آئر ش کپتان نے 62رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوکن ٹکر 34،پال سٹرلنگ نے 14رنز سکو کئے ۔
انگلش کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن نے 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

#australia#england#engvsire#irevseng#match#melbrone#netherlands#PakTurkNews#t20worldcup#t20worldcup2022