ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پہلے سیمی فائنل میں آج آنگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل 

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔

گروپ ون میں سرفہرست انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیت کر آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے دونوں میں آج مقابلہ ہوگا۔

گزشتہ دو ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا پلڑا نیوزی پر بھاری ہے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ پچاس اوورز کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ بدقسمتی سے روایت توڑ نہیں سکا تھا۔ ایک کیویز کو ہیٹ ٹرک سے بچنے کا چیلنج بھی درپیش ہو گا۔

انگلش ٹیم نے انجرڈ جیسن روئے کا خلا پْر کرنے کیلیے سیم بلنگز کو شامل کیا ہے، جوز بٹلر کے ساتھ جونی بیئر اسٹو اننگز کا آغاز کرنے کیلیے تیار ہیں، ڈیوڈ مالان اور کپتان ایون مورگن کسی بھی بولر کے چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیام لیونگ اسٹون اور معین علی اچھے اسپنرز اور زبردست پاور ہٹر ہیں،یواے ای کی کنڈیشنز عادل راشد کیلیے انتہائی سازگار ہیں، کرس ووکس، کرس جورڈن اور مارک ووڈ پر مشتمل پیس بیٹری اچھی فارم میں ہے، تینوں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کا انحصار مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل پر ہو گا کہ وہ اچھا آغاز فراہم کرسکیں، کپتان کین ولیمسن،ڈیون کونوے اور گلین فلپس بھی مقامی پچز سے مطابقت حاصل کرچکے ہیں، جمی نیشم اور مچل سینٹنر بیٹ اور بال دونوں سے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں،ایش سوڈھی سپن کا جادو جگانے کے اہل ہیں، پیسرز ٹم ساؤدی، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملن کے پاس ورائٹی اور تجربہ دونوں موجود ہیں۔

 

اب تک 21ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ نے 12اور نیوزی لینڈ نے 7جیتےجبکہ ایک میچ بے نتیجہ اور ایک ٹائی ہوا، میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5بار مدمقابل آئیں ،انگلش ٹیم 3اور کیویز 2میں سرخرو ہوئے۔

 

 

#cricket#england#newzeland#PakTurkNews#t20worldcup