ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ ،فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

یلبورن(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم 13برس بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی میچ کمل تصور کیا جاتا ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔
پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

#2ndsemifinal#england#engvsin#engvsind#final#indvseng#match#melbrone#PakTurkNews#semifinal#t20wc2022#t20worldcup#t20worldcup2022indiaPakistan