ٹی 20ورلڈ کپ ریکارڈ کے آئینے میں

 

آر اے شمشاد
ہر طرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شور بپا ہے ۔ یۃ ٹورنامنٹ 16اکتوبر سے 13نومبر تک جاری رہے گا ۔ہر کرکٹ شائق اس بڑے ایونٹ کا انتظار کر رہا ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شامل ہر کھلاڑی میگا ایونٹ میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے تاہم ان میں سے چند ایک کھلاڑی ایسے ضرور ہوتے ہیں جو پوری ٹورنامنٹ پر مکمل طور پر حاوی رہتے ہیں ۔اب تک 7ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہو چکے ہیں ۔ آئیے اس کے کچھ دلچسپ ریکارڈ پر نظر ڈالتے ہیں ۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کا پہلا میلہ 2007میں سجایا گیا جو بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جیت لیا ۔تاہم اس میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی شاہد آفریدی قرار پائے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں نہ صرف 91رنز سکور کئے بلکہ 12وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس ایونٹ میں عمر گل نے سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کیں جبکہ سب سے زیادہ سکور آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے بنائے تھے۔
دوسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009میں کھیلا گیا جسے یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے جیت لیا تاہم اس میگا ایونٹ کے مین آف دی سیریز کے حقدار سری لنکا کے آل رائونڈر تلکا رتنے دلشان قرار پائے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 7وکٹوں کےساتھ ساتھ 317رنز بھی بنائے جبکہ میگا ایونٹ میں 3نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔دوسرے میگا ایونٹ میں پاکستان کے عمر گل نے سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلشان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ سکور کئے ۔
تیسرا میگا ایونٹ 2010میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے ٹرافی اپنے نام کی ۔ اس میگا ایونٹ میں ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جنہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا کھلاڑی ہی مین آف دی سیریز قرار پایا تھا اس سے قبل دونوں ٹورنامنٹ کے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حصہ میں تھا اور پہلی بار ٹرافی ایشیا سے باہر گئی تھی۔تیسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ڈیرک نینی نے 14وکٹیں حاصل کیں ۔کیون پیٹرسن نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور کیا ۔
چوتھا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012میں کھیلا گیا جسے ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا تاہم اس میں بھی مین آف دی سیریز کا اعزاز آسٹریلیا کے شین واٹسن کے نام رہا انہوں نے نہ صرف میگا ایونٹ میں 249رنز بنائے بلکہ 11وکٹیں بھی حاصل بھی تھیں۔سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے ٹورنامٹ میں سب سے زیادہ 15وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور شین واٹسن نے کیا۔
2014میں ہونیوالا پانچواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سری لنکا نے جیتا تاہم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے 242رنز سکور کئے ۔ اس ایونٹ میں احسن ملک اور عمران طاہر نے 12،12کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
2016میں ہونیوالے چھٹے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ویسٹ انڈیز نے حاصل کی جبکہ اس میں بھی ویرات کوہلی چھائے رہے اور انہوں نے میگا ایونٹ میں 273رنز سکور کئے ۔محمد نبی نے اس میگا ایونٹ میں 12کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹاپ سکورر ویرات کوہلی رہے ۔
اس کے بعد کورونا کے باعث میگا ایونٹ کا انعقاد 2021 میں ہوا جہاں آسٹریلیا نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی ۔ اس بار آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر مین آف دی سیریز قرار پائے ۔اس ایونٹ میں سری لنکن سپنر ہش رنگا نے ایونٹ میں 16وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔
اب اگر بات کی جائے ٹو ٹونٹی ورلڈ کپ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد کی تو اس فہرست میں پہلے نمبر بنگلہ دیشی قائد شکیب الحسن کا نام آتا ہے انہوں نے 31میچوں میں 41وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ شاہد آفریدی اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 39وکٹیں حاصل کی ہیں ۔تیسرے نمبر پر سری لنکا لستھ ملنگا ہیں جنہوں نے 38،سعید اجمل نے 36جبکہ اجنتھا مینڈس نے 21وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اگر بات کی جائے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کی تو اس میں سری لنکن سابق قائد مہیلا جے وردھنے 1016رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 965،تلکا رتنے دلشان نے 897،روہت شرما نے 847،ویرات کوہلی نے 845،ڈیوڈ وارنر نے 762،ڈی ویلیئرز نے 717، شکیب الحسن نے 698رنز سکور کئے ہیں ۔

 

#austrlia#davidwarner#icct20worldcup#manofthematch#manoftheseries#match#PakTurkNews#rohitsharma#shahidafridi#shakeebulhasan#t20#tournament#umargull#viratkohli#worldcup2022indiaPakistan