پاناما کے بعد پینڈورا میں بھی صدر الہام علیوف کا نام آگیا

باکو : آئی سی آئی جے کی طرف سے پاناما کے بعد پینڈورا پیپرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ان دستاویزات آذربائیجان سمیت دنیا بھر کے حکومتی عہدیداروں کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔


آئی سی آئی جے کی  تحقیقات میں یہ علم ہوا ہے کہ صدر الہام اور ان کے قریبی رفقا خفیہ طور پر برطانیہ میں 400 ملین پاؤنڈز سے زائد مالیت کی جائیدادیں خریدنے میں ملوث ہیں۔


یہ انکشافات برطانیہ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے مالکہ برطانیہ کی جائیدادوں کا نظام دیکھنے والے ادارے کو لندن میں اپنی ایک جائیداد بیچ کر 31 ملین پاؤنڈز کا منافع کمایا ہے۔


دستاویزات کے مطابق آذربائیجان پر حکومت کرنے والے خاندان نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے لندن میں خفیہ طور پر جائیداد خریدی۔ اس خاندان نے 17 جائیدادیں خریدی جن میں ایک جائیداد کی مالیت 33 ملین پاؤنڈ ہے جو صدر کے گیارہ برس کے بیٹے حیدر علییف کے نام پر ہے۔


مے فئیر میں موجود یہ عمارت صدر الہام کے ایک دوست کی ایک کمپنی نے سنہ 2009 میں خریدی جسے ایک ماہ بعد حیدر نے نام ٹرانسفر کر دیا گیا۔


دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس خاندان کے زیر ملکیت ایک اور عمارت بھی تھی جسے سنہ 2018 میں 66 ملین پاؤنڈ کے عوض کراؤن سٹیٹ کو فروخت کیا گیا۔


کراؤن سٹیٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس عمارت کو خریدتے وقت قانونی تقاضے پورے کیے تھے تاہم اب وہ معاملے کی تحقیق کر رہا ہے۔


برطانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سختی سے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور اس کے خلاف مزید سخت قوانین لا رہی ہے۔ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ وہ ان بیرون ملک رجسٹرڈ کمپنیز کی فہرست مرتب کرے گی جب پارلیمان میں اس حوالے سے وقت متعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پانچ سال قبل سامنے آنے والے پاناما لیکس میں بھی صدر الہام کے خاندان کے نام آفشور کمپنیاں نکلی تھیں۔

azerbaijanAzerbaijani President Ilham AliyevCorruptionICIJPandoraPapers