پاکستان نے یورپی ملک لکسمبرگ کے ساتھ دہری شہریت کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستانی ، لکسمبرگ اور لکسمبرگ کے شہری پاکستان کی دہری شہریت رکھ سکیں گے ۔ بیلجیم اور جرمنی کی سرحدوں پر واقع لکسمبرگ یورپ کا ایک لینڈ لاک چھوٹا سا ملک ہے جو اپنے دلکش قدرتی مناظر کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے ۔ لکسمبرگ ، پاکستان کے ساتھ دہری شہریت کا معاہدہ کرنے والا 22 واں ملک بن گیا ہے ۔
لکسمبرگ سے پہلے پاکستان کے ساتھ دہری شہریت کا جن 21 ممالک سے معاہدہ ہے ان میں
امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، بیلجیم ، آئس لینڈ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا ، فن لینڈ ، مصر ، اردن ، شام ، سوئٹزرلینڈ ، نیدرلینڈز ، سویڈن ، آئرلینڈ ، بحرین ، ڈنمارک ، جرمنی اور ناروے شامل ہیں ۔