پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا فلسطین کیلئے 50ہزار پائونڈ امداد کا اعلان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کیلئے50 ہزار پاونڈ دینے کا اعلان کردیا ۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں، اس مہم میں شامل ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطین میں کیے جانے والے مظالم کی تصاویر بھی شئیر کیں۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، مسجد اقصی میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناںے سے 17 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

 

#aamirkhan#boxer#PakTurkNews#palestine