پاکستانی پروازوں کی یورپی ممالک میں پابندیاں برقرار رہنے کا خدشہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)پاکستانی پروازوں کی یورپی ممالک کو پابندی برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کیلئے عالمی ہوا باز تنظیم (اکاؤ) کی ٹیم کا 29 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ اپنے12روزہ دورے کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم کے آرڈیننس پر تاحال عمل نہیں ہوسکا ۔
جس کے باعث آڈٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ۔
صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے آرڈنینس جولائی2021 کو جاری ہوا تھا۔آرڈیننس کے فوری بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹری اور ائیر پورٹ سروسز میں تقسیم کرنا تھا اور وہاں پر دو ڈی جیز وفاقی حکومت نے تعینات کرنے تھے۔ اس صورتحال میں سی اے اے کو تقسیم نہ کرنے کے باعث اکاو کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم نہ ہونے پر اعتراض بھی سامنے آسکتا ہے اور مشکل کا سامنا ہوگا۔سی اے اے حکام نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ امید ہے تمام پوائنٹس جلد کلیئر ہوجائیں گے اور پاکستان کی یورپی ممالک میں پروازوں پر عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ، اکاؤ