پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے پہلا گریمی ایوارڈ جیت لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف پاکستان گلوکارہ نے پہلا گریمی ایوارڈ جیت لیا ۔عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ گانے ’’ محبت ‘‘ کیلئے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا۔ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ گانا ہے جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔
عروج آفتاب نے گریمی کیلئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں اور یہ ان کی کے کیریئر کا پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔
عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’
عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
سعودی عرب میں پیدا ہونے والی 37 سالہ پاکستانی عروج آفتاب نے لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا،اس کے بعد امریکہ کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

#gramyaward#PakTurkNews#showbiz#singer#song#uroojaftab