پاکستان آذربائیجان چیمبر آف اکنامک کوآپریشن باکو میں قائم

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سرکاری سطح پر ایک تنظیم قائم کر دی گئی ہے
اس تنظیم کا صدر دفتر باکو میں قائم کیا گیا ہے۔ چیمبر کی ممبرشپ جلد ہی تاجروں کے لئے کھول دی جائے گی۔ چیمبر کے قانونی اور تجارتی خدوخال کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔
چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے نائب وزیر تجارت النور علی یوف نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چیمبر کا دفتر جلد ہی کھول دیا جائے گا
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب میں آذربائیجان کی وزارت تجارت، خارجہ اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایجنسی آف سمال اینڈ میڈیم بزنس اور آذربائیجان ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

آذربائیجانپاک آذر تجارتپاکستان اور آذربائیجان