پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آئندہ ماہ ،ڈو مور کے مطالبے کا امکان

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کئے جانے کا امکان ہے\

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دورہ آئندہ ماہ ہو گا ۔مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی۔آئی ایم یف کی جانب سے پاکستان سے ڈور کے مطالبے کا بھی امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد عائد کی جاسکتی ہے، پٹرول پر لیوی 31 دسمبر تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی ہوسکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر زیرو سیلز ٹیکس کو مرحلہ وار ختم کرنے پر بات ہو گی، ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت خزانہ سبسڈیز کو محدود کرنے اور صرف غریب طبقے کیلئے مختص کرنے پر بات ہوگی۔

#islamabad#pakutrknews#petrollavyIMFPakistanPetrol