پاکستان اور بھارت نے دو برس بعد سفارتی ویزے جاری کر دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت نے دو سال کے بعد سرکاری ویزوں کا اجرا کردیاگیا ۔
اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔
دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

 

#PakTurkNews#visaindiaPakistan